وقت میں سفر کرنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کی امریکہ کی تباہی کی پیشگوئی

ایلوِس تھامپسن نامی شخص جس کا دعویٰ ہے کہ وہ وقت کا مسافر ہے اس نے 2025 کے بارے میں اپنی خوفناک پیش گوئیوں سے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ایلوِس تھامپسن نامی اس شخص نے یکم جنوری کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے پانچ مخصوص تاریخوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ ان تاریخوں پر دنیا میں تباہ کن واقعات رونما ہوں گے۔ ایلوِس تھامپسن کے مطابق 6 اپریل کو اوکلاہوما میں 24 کلومیٹر چوڑا ایک خوفناک طوفان آئے گا جس کی ہوائیں 1,046 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور پورے علاقے کو تباہ کر دیں گی۔ جبکہ ایک اور پیش گوئی میں اس کا کہنا ہے کہ کہ 27 مئی کوامریکہ میں دوسری خانہ جنگی چھڑ جائے گی جس کے نتیجے میں ٹیکساس امریکہ سے علیحدہ ہو جائے گا۔ اس جنگ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا اور امریکہ مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا. اسی طرح اس نے دعویٰ کیا کہ یکم ستمبر کو چیمپیئن نامی ایک خلائی مخلوق زمین پر آئے گی اور 12,000 انسانوں کو ایک دوسرے سیارے پر لے جائے گی تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم، اس نے خبردار کیا کہ کچھ دشمن خلائی مخلوقات بھی زمین پر آئیں گی جن کے ارادے خطرناک ہوں گے۔ ایلوِس تھامپسن نامی اس شخص نے یکم جنوری کو انسٹاگرام پر جو ویڈیو پوسٹ کی ہے یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور اب تک اسے 26 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

A man who claims to travel in time predicts the destruction of America

اپنا تبصرہ لکھیں