نصیر آباد کے کوٹ نورپور جمالی اوستہ محمد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں اور حکومت میں ب آ جاتا ہے۔پیر پگارا نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں آپ کے اور میرے ووٹ سے نہ حکومت بنتی ہے اور نہ ٹوٹتی ہے.مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ نے کہا کہ سب قانون کے مطابق چلیں گے تو بہتر ہو گا ورنہ پھر گاڑی اسی طرح چلے گی.انہوں نے کہا کہ عزت دار لوگ سیاست سے باہر ہو جائیں گے تو پھر ٹھیکدار ملک چلائیں گے. ہمیں ملک کے لیے سوچنا ہے، سیلاب ہو یا دیگر آفات مدد کے لیے فوج ہی آتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کیانی صاحب سے حالات خراب تھے باجوہ صاحب نےڈامہ ڈول کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو پتہ تھا کہ 70 سال سے الیکشن کیسے ہورہے ہیں اس بار عالمی سطح پر بھی پتہ چل گیا کہ الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔