باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔ویرات کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی پر تنقید اور ان کی اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے۔