ویٹیکن نےپوپ فرانسس کی اسپتال سے تصویر جاری کردی

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آںے کے بعد ویٹیکن نے ان کی اسپتال سے پہلی تصویر جاری کر دی۔ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں پوپ فرانسس کو اپنے مخصوص لباس میں ملبوس اسپتال کی عبادت گاہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبعیت اب بہتر ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے زیرِ علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار پوپ فرانسس نے اسپتال کی عبادت گاہ میں اجتماعی دعا کروائی 88 سالہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے سبب 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 6 مارچ کو زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Vatican releases photo of Pope Francis from hospital

اپنا تبصرہ لکھیں