ٹائم میگزین کے مضمون میں عمران خان کی امریکہ اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل

ٹائم میگزین میں اپنے نام سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق، علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے مدد کرے۔مضمون میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی سیاسی واپسی پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے استحکام کو فروغ دینے تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے حالات کی روک تھام کے لیے کام کرے گا۔عمران خان نے پاکستان میں سیاسی افراتفری اور جمہوریت کے لیے اپنی جاری لڑائی پر روشنی ڈالتے ہوئے جمہوریت کے زوال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور موجودہ دور کو ملکی تاریخ کا سب سے مشکل دور قرار دیا ہے ۔طویل مضمون میں عمران خان نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں سمیت کئی امور پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد ذاتی نہیں بلکہ انہوں نے جمہوریت کے وسیع تر مسئلے کو حل کیا جس کے نا صرف ملک بلکہ علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے بھی دور رس نتائج مرتب ہوئے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قید اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات جمہوری اصولوں کے لیے ان کی وکالت کو دبانے کی سیاسی کوششیں ہیں.پاکستان کی اہمیت کے پیش نظر عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو اس بحران سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

Imran Khan’s appeal for help from the United States and the international community

اپنا تبصرہ لکھیں