ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں امریکہ کو اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا. جو بائیڈن

امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن سے بھی کم عرصے میں ٹرمپ انتظامیہ نے حیران کن نقصان اور تباہی کی ہے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنی پہلی تقریر سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے،یہ متوسط طبقے اور ملازمت پیشہ افراد کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست اور امیر ہوجائیں صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ اور معذوری کے فوائد ادا کرنے والے قومی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے سوشل سیکیورٹی انتظامیہ کو دھوکا دیا ہے جس نے 7 ہزار ملازمین کو فوائد سے محروم کر دیا ہے کٹوتیوں سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر جوبائیڈن نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان ہوگا۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ بہت سے امریکی صرف خوراک خریدنے کے لیے سماجی تحفظ پر انحصار کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے فائدہ اٹھانے والوں کی واحد آمدنی یہی ہے اگر اسے کاٹ دیا گیا تو یہ لاکھوں لوگوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔

The Trump administration has done so much damage to America in such a short time that it’s unbelievable. Joe Biden

اپنا تبصرہ لکھیں