ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے نئی ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایف ویزا رکھنے والے غیر ملکی طلبہ اب صرف اپنے تعلیمی پروگرام کی مدت تک قیام کر سکیں گے جس کی حد زیادہ سے زیادہ چار سال ہوگی جبکہ غیر ملکی صحافیوں کو 240 دن کا ویزا دیا جائے گا جس میں توسیع صرف اجازت ملنے پر ممکن ہوگی۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق یہ اقدام ویزا کی خلاف ورزیوں کو روکنے، نگرانی کو بہتر بنانے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ امریکا میں اس وقت تقریباً 11 لاکھ 26 ہزار غیر ملکی طلبہ موجود ہیں جن میں سے پاکستانی طلبہ کی تعداد 2024 میں 10 ہزار 988 رہی جبکہ 2025 میں یہ تعداد تقریباً 12 ہزار 500 تک پہنچنے کا اندازہ ہے اسی طرح پروفیشنل پارٹنرشپ پروگرام ان جرنلزم کے تحت سالانہ 160 پاکستانی صحافی امریکا جاتے ہیں جبکہ صرف 30 امریکی صحافی پاکستان آتے ہیں۔
