ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فہرست میں تمام ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ریڈ، اورنج اور یلو شامل ہیں۔جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے ان میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، شام، سوڈان، سومالیہ، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔ جن پر مکمل سفری پابندی لگ سکتی ہے ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کر دیئے جائیں گے.اسی طرح دوسری کیٹیگری اورنج لسٹ کی ہوگی جس میں پاکستان، روس، سوڈان سمیت 10 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔اس فہرست میں موجود ممالک کے شہریوں کو امیگرینٹ اور وزٹ ویزہ نہیں ملے گا.جبکہ یلو لسٹ میں 22 ممالک کے نام موجود ہیں جنہیں 60 روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتا لگانے کے لیے امریکا میں داخلے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس حکم نامے میں کابینہ کے متعدد ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 12 مارچ تک ان ممالک کی فہرست پیش کریں جہاں سے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی معلومات بہت کم ہیں۔.امریکی میڈیا کی رپورٹ میں مریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس فہرست میں تبدیلی متوقع ہے کیونکہ ابھی یہ فہرست کا پہلا ڈرافٹ ہے حتمی فہرست صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

Trump administration considering travel restrictions on citizens of 43 countries, including Pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں