ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کو فوری طور پر تہران چھوڑ دینا چاہیے۔ اپنی پوسٹ میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہییں تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا۔ میں یہ بات بار بار کہتا رہا ہوں۔ سب کو تہران چھوڑ دینا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیر ڈیل پر دستخط کردیں انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے.ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب اسرائیلی حکام کی جانب سے شہریوں کو شمال مشرقی تہران کچھ حصوں کو چھوڑنے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس کی جانب سے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Trump warns Iranian citizens to evacuate Tehran

اپنا تبصرہ لکھیں