ٹرمپ نے ایلون مسک کوکام روکنے کا وفاقی جج کا حکمنامہ پاگل پن قرار دیدیا

مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جج کا حکمنامہ پاگل پن ہے کیونکہ حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی جج نے حکومتی استعداد سے متعلق ایلون مسک کے محکمہ کو محکمہ خزانہ کا جائزہ لینے سے 14 فروری تک روک دیا ہے۔اسی معاملے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر کوئی جج کسی جنرل کو بتائے کہ فوجی آپریشن کیسے کرنا ہے تو یہ یکسر غلط ہو گا. جج کو یہ اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ قانون سازی سے متعلق ایگزیکٹو کا اختیار روکے۔

Trump called the federal judge’s order to stop Elon Musk’s work insane

اپنا تبصرہ لکھیں