امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کے اعلان کو مضحکہ خیز اور غیر ضروری قرار دے دیا۔نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ یہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔یہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کی اور اسے بے ہودہ قرار دیا۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو آزادی دلانا اور موجودہ سیاسی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس اپنا راستہ کھو چکے ہیں تاہم یہ ہمیشہ سے دو پارٹیوں کا نظام رہا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ کسی تیسری جماعت کو شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعی ترقی پذیر نظریہ ہے لیکن تین جماعتوں پر مبنی نظام نے کبھی کام نہیں کیا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک کو یہ سب کرنا اچھا لگتا ہے تو وہ کر سکتے ہیں لیکن یہ قدم فضول ہے اور بالکل غیر ضروری ہے۔
