ٹرمپ نے حقیقت بیان کر دی.بھارتی معیشت مردہ ہو چکی. راہول گاندھی

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی معیشت کی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ بھارتی معیشت اب ایک مردہ معیشت بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حقیقت بیان کی ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی معیشت مردہ ہو چکی صرف وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو علم نہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹیرف کے سوال پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اس بات کو دنیا جانتی ہے بس بھارتی وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہی لاعلم ہیں۔ کیا اس میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے. بی جے پی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھارت پر تجارتی پابندیوں کے تحت 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔راہول گاندھی کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے جبکہ بی جے پی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Trump has stated the truth. Indian economy is dead. Rahul Gandhi

اپنا تبصرہ لکھیں