ٹرمپ نے حماس کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوارتک کی ڈیڈ لائن دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو غزہ امن منصوبے پر الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اتوار کی شام تک معاہدہ کرلے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حماس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی فلسطینی فوری طور پر غزہ خالی کریں۔ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پوسٹ ٹروتھ سوشل پرطویل بیان جاری کرتے ہوئے حماس کے خلاف سخت الفاظ اور دھمکی آمیز مطالبات دہرائے جن میں کہا گیا ہے کہ مئی کے بعد جاری کارروائیوں میں 25,000 سے زائد حماس کے جنگجو مارے جا چکے ہیں اور باقی محاصرے میں ہیں۔ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ حماس کے بارے میں ہم جانتے ہیں کون اور کہاں ہے اور انہیں شکار کر کے ہلاک کیا جائے گا.ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان مین نے یہ بھی لکھا کہ اگر حماس نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو عالمی سطح پر وسیع تر فوجی اور سیاسی ردعمل سامنے آئے گا جبکہ وہیں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ امن معاہدہ تمام فریقین کے لیے بہترین ہوگا۔

ٹرمپ نے حماس کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوارتک کی ڈیڈ لائن دے دی

اپنا تبصرہ لکھیں