امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں عوام سے خطاب صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا ایٹمی جنگ ہونےسے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ 30سال سےچل رہی تھی جس میں 60 لاکھ افرادہلاک ہوچکے ہم نےکانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی ۔صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوبیل انعام کسی ایسے اسکول پروفیسر کو مل جائے گا جس کو لوگ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے پچھلے دور میں معیشت بہتر تھی اب مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز نہ بھیجتا تو شہر جل کر راکھ ہوجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر رضامندی کا جلد پتہ چلے گا مزید کئی عرب ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں گے .امریکی صدر نے کہا کہ بگ بیوٹی بل کے ذریعے عوام کو تاریخی ٹیکس ریلیف ملے گا۔ سرحد سے غیرقانونی داخلے کو مکمل بند کر دیں گے۔امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کر دیا ہے۔
