ٹرمپ کا تمام غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فلم انڈسٹری مر رہی ہے اور امریکی فلم سازوں کو راغب کرنے کی دوسرے ممالک کی مشترکہ کوششیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں.غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دیگر قوموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلمی صنعت زوال کا شکار ہے کیونکہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے امریکہ میں فلمیں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محکمہ تجارت کو غیر ممالک میں بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دے رہا ہوں جو فوری نافذ العمل ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو اس طرح کا اختیار دے رہے ہیں جیسے کہ محکمہ تجارت، کو فوری طور پر بیرون ملک بنائی جانے والی ایسی تمام فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جو تیار ہونے کے بعد امریکہ بھیجی جاتی ہیں۔فلم سازی سے متعلق ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب چین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ امریکی فلموں کی درآمد کو کم کر دے گا۔

Trump announces 100% tariff on all foreign films

اپنا تبصرہ لکھیں