صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک بدری کے منصوبوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو سزا دینے کے لیے سخت ٹیکس لگانے کی دھمکی کے چند گھنٹوں بعد کولمبیا نے امریکی فوجی طیاروں پر بھیجے گئے جلاوطن شہریوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔گزشتہ روز کولمبیا کی طرف سے امریکا سے ڈی پورٹ شہریوں کو لانے والے دو امریکی فوجی طیاروں کو روک دیا گیا تھا. جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی تھی ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیاء پر پچیس فیصد ٹیرف دینا ہوگا جسے پھر ایک ہفتے میں پچاس فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا نے امریکا سے واپس آنے والے کولمبیا کے تمام غیر قانونی تارکین وطن بشمول امریکی فوجی طیاروں کو بغیر کسی پابندی یا تاخیر کے بلا روک ٹوک قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کولمبیا کے خلاف محصولات پر عمل درآمد معطل کر دیں گے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے افراد کا پہلا خالی طیارہ واپس آنے تک کولمبیا کے خلاف ویزا اقدامات جاری رہیں گے۔