ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا چونکہ روس اس وقت میدان جنگ میں یوکرین پر زبردست حملے کر رہا ہے تو میں بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں، اقتصادی پابندیاں اور محصولات عائد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں روس اور یوکرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی میز پر ابھی اسی وقت آ جائیں اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ناخوشگوار ملاقات کے بعد اس پر جنگ بندی معاہہ قبول کرنے کیلیے دباؤ ڈالا اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی روک دی واضح رہے کہ روس دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے جو فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا اور اس کے دوست ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے.اس سے قبل علامی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ حکومت جنگ ختم کرنے کی کوششوں اور ماسکو کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری لانے کی خاطر روس پر عائد امریکی پابندیوں میں نرمی کرنے کا سوچ رہی ہے