اتوار کے روز ایک نجی مسافر طیارہ اُس وقت خطرے کا باعث بن گیا جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیو جرسی میں واقع رہائشگاہ بیڈمنسٹر کے اوپر پرواز کرتا ہوا پابندی شدہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر تقریباً 12:50 بجے پیش آیا۔ طیارے کو روکنے کے لیے امریکی جنگی طیارے فوراً روانہ کیے گئے۔نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق اتوار کے دن ایسا دوسرا واقعہ تھا اور پورے ویک اینڈ کے دوران پانچ مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔اتوار کے روز صدر ٹرمپ بیڈمنسٹر میں موجود تھے اور شام کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس واپس پہنچے۔پائلٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جنگی طیاروں نے روشنی چھوڑنے والے فلیئرز استعمال کیے نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ نے کہا، ’تمام پائلٹس کے لیے لازمی ہے کہ وہ پابندی شدہ فضائی حدود کی مکمل معلومات حاصل کریں اور ان پر سختی سے عمل کریں۔
