امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران مامدانی نے درست اقدامات نہ کیے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ روک سکتے ہیں۔ٹرمپ نے یہ دھمکی اتوار کو فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دی جس میں انہوں نے ممدانی کو نشانہ بنایا جو منگل کو میئر کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ظہران ممدانی ایک خالص کمیونسٹ ہے ظہران ممدانی جیتے تو یہ نیویارک کے لیے بہت بُرا ہوگا ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہےکہ میں پہلے کہا کرتا تھا کہ ہمارے ملک میں کبھی کوئی سوشلسٹ نہیں ہوگا بلکہ اب ہمارے پاس ایک کمیونسٹ ہوگا۔انہوں نے اس دھمکی کو کسی بھی مستقبل کے نیویارک کے میئر تک وسعت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی نیویارک کا میئر ہوگا اسے ٹھیک سے پیش آنا ہوگا ورنہ وفاقی حکومت ان کے ساتھ مالی طور پر بہت سختی سے نمٹے گی۔ واضح رہے کہ نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں ریاستی اسمبلی کے رکن 33 سالہ ظہران ممدانی نے گزشتہ دنوں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد وہ باقاعدہ ڈیموکریٹ امیدوار منتخب ہو گئے۔ نیو یارک میئر کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی اعلان کر چکے ہیں کہ ان کے میئر بننے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیویارک کا دورہ کریں گے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔
