ٹرمپ کی پاک بھارت جنگ بندی پرمودی کی آواز نہیں نکل رہی. راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق مسلسل بات کررہے ہیں اور نریندر مودی کی آواز نہیں نکل رہی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سچائی بیان کررہے ہیں۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر وار کردیا .راہول گاندھی نے کہا کہ امریکی صدر 11 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے مودی کو جنگ بندی پر مجبور کیا لیکن نریندر مودی چوں بھی نہیں کرپارہے وہ یہ نہیں کہہ پارہے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے رہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر جو کہہ رہے ہیں وہ حقیقت ہے۔گزشتہ دنوں بھی راہول گاندھی نے بھوپال میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے اُدھر سے ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا اور کہا کہ مودی جی کیا کر رہے ہو نریندر سرینڈر اور مودی جی نے جی حضور کہہ کر اشارے کی تعمیل کردی۔

Trump’s India-Pakistan ceasefire is not making Modi’s voice heard. Rahul Gandhi

اپنا تبصرہ لکھیں