ٹرمپ کی کینڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شمالی پڑوسی ملک کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کو دہرایا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بہت سے کینیڈین امریکی ریاست بننا چاہتے ہیں. ٹرمپ کے ٹروڈو کے ساتھ 2017 سے 2021 کے اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران بھی تعلقات اچھے نہیں رہے کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کا خیال اسی وقت سے پیش کرنا شروع کیا جب انہوں نے پانچ نومبر کو اپنی انتخابی کامیابی کے بعد وزیر اعظم ٹروڈو سے ملاقات کی تھی۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے.ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی اکیاون ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ضم ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گےاور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔کینیڈا کا ٹرمپ کی اس تجویز پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں