امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کا خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت کے استعمال کی دھمکی بھی دے دی ریاست فلوریڈا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیکس لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نہ بھولے کہ اُس کا دفاع امریکا کرتا ہے .امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنے اس عزم کو دھرایا کہ کینیڈا کو امریکا کی اکیاون ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں.انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ امریکا کی 51ویں ریاست بننا چاہتے ہیں جب کہ امریکا اب بڑے پیمانے پر تجارتی خسارے اور سبسڈیز کا سامنا نہیں کر سکتا جس کی کینیڈا کو ضرورت ہے یہی بات جسٹن ٹروڈو کو معلوم تھی جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا کے انضمام سے تجارتی رکاوٹیں ختم ہوں گی اور کینیڈین شہریوں کے لئے ٹیکسوں میں کمی آئے گی۔