ٹرمپ کی گولڈ کارڈ ویزا اسکیم کامیاب ہونے کا دعویٰ

امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم کامیاب ہونے اور ایک دن میں 1000 کارڈ فروخت کرنے کا دعوی کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ہزار گولڈ کارڈز فروخت کیے جس سے امریکی معیشت کو 500 کروڑ ڈالرز کا فائدہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ یہ اسکیم فروری 2025 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعارف کرائی تھی جو دنیا بھر کے دولت مند افراد کو 50 لاکھ ڈالر کے عوض امریکا میں مستقل رہائش اور اختیاری شہریت کی پیشکش کی گئی تھی .اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری پر مستقل رہائش ملے گی سرمایہ کار چاہے تو شہریت لے یا صرف رہائش پر اکتفا کرے بیرونِ ملک کمائی پر ٹیکس نہیں لگے گا۔وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ اگر آپ امریکی شہری ہیں تو آپ کو عالمی سطح پر ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس گرین کارڈ یا اب گولڈ کارڈ ہے تو آپ صرف امریکا میں کمائی جانے والی آمدنی پر ٹیکس دیں گے ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق دنیا میں ایسے 3 کروڑ 70 لاکھ افراد ہیں جو گولڈ کارڈ خریدنے کی مالی استطاعت رکھتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ہم10 لاکھ گولڈ کارڈ بیچ سکتے ہیں جو معیشت کے لیے بے حد فائدہ مند ہو گا۔

Trump’s Gold Card Visa Scheme Claims to be a Success

اپنا تبصرہ لکھیں