ٹیرف عائد کرنے سے امریکیوں کیلیے معاشی مشکلات بڑھیں گی: ٹرمپ کا اعتراف

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں کہا کہ اس سے کچھ درد ہوگا. ہوسکتا ہے نہ بھی ہو لیکن ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے اور اس کے لیے قیمت ہوتی ہے اور ہمیں وہ ادا کرنی چاہیے۔ٹرتھ سوشل پر ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا امریکا کی ریاست بنے گا. جس سے امریکا کے قریبی اتحادی کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ٹرمپ نے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا نے سبسڈائز کینیڈا کو اربوں ڈالر دیے ہیں، اس بڑی سبسڈی کے بغیر کینیڈا کی ایک فعال ملک کی حیثیت نہیں ہوتی بلکہ منجمد ہوتا . اسی لیے کینیڈا 51 ویں ریاست کے طور پر امریکا کا حصہ ہونا چاہیے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ ٹیرف سے جہاں دوسرے ممالک میں اشتعال ہوگا وہی امریکی معاشی نمو پر تنزلی کا شکار ہوگا اور مختصر مدت کے لیے صارفین کے لیے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں