ٹیرف پر امریکا سے مذاکرات کرنے والے ممالک کو چین کی وارننگ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ وسیع تر اقتصادی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کسی فریق نے چین کے تجارتی مفادات کے خلاف معاہدےکیے تو اس کی مخالفت کریں گے چین نے دنیا کے دیگر ممالک کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیکسوں سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکا کی خوشامد کرنے سے گریز کریں چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے عزت کمائی جا سکتی ہے۔یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ دیگر حکومتوں پر چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کے بدلے میں درآمدی محصولات میں رعایت دینے کی پیشکش کرنے پر غور کر رہی ہے۔چینی وزارت تجارت نے جوابی اقدام سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنےکے قابل اور پرعزم ہے۔بین الاقوامی تجارتی حلقے اس کشیدگی کو دنیا بھر کے لیے ایک بڑے معاشی چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

China warns countries negotiating with US on tariffs

اپنا تبصرہ لکھیں