امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیرف کا مسئلہ حل نہیں ہوتا بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک روس سے تیل خریدنے والا معاملہ حل نہیں ہوتا، امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوں گے۔امریکی صدر سے اوول آفس میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے۔امریکی ٹیرف عائد ہونے کےبعد بھارتی وزات خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت پراضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے بھارت جو کررہا ہے وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں۔بھارت نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر دہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روسی تیل کے دیگر بڑے خریدار جن میں چین اور ترکی شامل ہیں ان ممالک کو ایسے کسی بھی ٹیرف یا پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
