پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے تصدیق کردی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم جلد پاکستان آنے والے ہیں اس بات کی تصدیق پارٹی رہنماؤں اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کر دی ہے۔ دونوں بیٹے اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آ رہے ہیں اور اس ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔علیمہ خان، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں بیٹوں کی والد سے ملاقات کے لیے پٹیشن دائر کی جا رہی ہے۔ وکلاء کے مطابق دونوں بیٹوں کی آمد اور قیام کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔علیمہ خان نے زور دیا کہ سلمان اور قاسم کا اپنے والد سے ملنا ان کا آئینی حق ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں کسی بھی وقت ملاقات کے لیے اجازت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے یہ غلط بات ہے پارٹی کا لیڈر صرف اور صرف عمران خان ہے۔

Party leaders confirm Imran Khan’s sons’ arrival in Pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں