پاکستانیوں کی شادی کی پیش کش پر راکھی ساونت کے سابق بھارتی شوہر دھمکیوں پر آگئے

پاکستانی اداکار دودی خان اور مفتی قوی کی جانب سے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش پر اداکارہ کے سابق بھارتی شوہر رتیش کمار سیخ پا ہوگئے راکھی ساونت کی 2022 میں رتیش کمار سے علیحدگی ہوگئی تھی۔رتیش کمار سے علیحدگی کے بعد راکھی ساونت نے مسلمان ماڈل و اداکار عادل درانی سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور مسلمان اداکار نے بھی شادی کی تصدیق کی تھی۔ تاہم جلد ہی مسلمان اداکار سے بھی ان کی شادی ختم ہوگئی۔راکھی ساونت کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں انہوں نے کسی مسلمان پاکستانی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔راکھی ساونت کو پاکستانی مردوں کی جانب سے شادی کی پیش کش پر اداکارہ کے سابق شوہر رتیش کمار تلملا اٹھے اور انہوں نے مفتی قوی سمیت دودی خان کے لیے دھمکی آمیز ویڈیوز جاری کردیں۔رتیش کمار نے متعدد ویڈیوز میں دودی خان اور مفتی قوی کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ وہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے باز رہیں وہ اداکارہ کو سنبھال نہیں پائیں گے۔رتیش کمار نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیوز میں کہا ہے کہ راکھی ساونت بھارت کی رانی ہیں، دودی خان اور مفتی قوی اداکارہ کے لیول تک نہیں پہنچ سکتے.ایک ویڈیو میں رتیش کمار نے مفتی قوی کو خبردار کیا کہ وہ راکھی ساونت سے دور رہیں اور وہ انہیں قندیل بلوچ نہ سمجھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں