پاکستانی مرد بہت آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں۔ حریم شاہ

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے ایک پرانے پوڈکاسٹ انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرلہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا آسان کام ہے اور وہ بہت آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا منٹوں کا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کے بیوقوف بننے کی اہم وجہ ان کی خواہشات ہیں۔حریم نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو ان کی خواہشات کی وجہ سے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے اگرچہ تمام پاکستانی مرد ایسے نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود جو لوگ خواہشوں کے پجاری ہیں وہ خواجہ سرا، بیواؤں، طلاق یافتہ عورتوں، بچوں حتیٰ کہ شادی شدہ عورتوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔مرد عورتوں سے زیادتی، ان پر تشدد کرنے کے ساتھ بیویوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کی واہ واہ ہوتی ہے، اگر غلطی عورت کرے تو اسے ذلیل کیا جاتا ہے، ایک غلطی پر عورت پستی کی طرف چلی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں