پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کیجانب سے سنچری کے بعد 6 کا نشان بنانے پر بھارتی آگ بگولہ

پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل 2 سنچریاں بناکر جہاں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا وہیں ان کی جانب سے 6 کا اشارہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔اپنی چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنےکے بعد سدرہ امین نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا تو بھارتیوں کو معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے اپنے 6 طیارے یاد آگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھادیا کہ پاکستانی کرکٹر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہیں۔سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 121 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 122 رنز بنائے اور اپنی چھٹی سنچری مکمل کی۔پاکستان ویمن کی جانب سے ون ڈے میں اب تک کُل 10 سنچریاں بنائی گئی ہیں جن میں سے 6 سدرہ امین نے بنائی ہیں۔

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کیجانب سے سنچری کے بعد 6 کا نشان بنانے پر بھارتی آگ بگولہ

اپنا تبصرہ لکھیں