پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ. جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راؤنڈ ہوا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان 10 مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت سفارتی نمائندگان اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے جاری ہیں جو ان مذاکرات کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دیں گے۔خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کو ممکنہ میزبان مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔

Hotline communication between DGMOs of Pakistan and India

اپنا تبصرہ لکھیں