بھارت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے مودی سرکاری کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔اپنے ایک انٹرویو میں سبرامنین سوامی نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے 5 طیارے مار گرائے ہیں طیارے تو چین کے ہی تھے چین نے نہیں گرائے جو طیارے پاکستان کو دیے وہ بہت اچھے ہیں فرانس کےطیارے اتنے اچھے نہیں تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی بھرپور اور مؤثر تھی جبکہ فرانس کے طیارے بھارتی فضائیہ کی توقعات پر پورا نہیں اُترے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چینی طیارے بہترین ہیں جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔بی جے پی کے رہنما سوامی نے اْمید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔تاہم مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے ہمارے ملک کے لیے موضوع نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ رافیل کی خریداری کتنی کرپشن ہوئی یہ دوسری بات ہے انہوں نے کہا کہ رافیل نے تو ہمارے لیے اچھے نہیں ہیں اس کو خریداری میں جو جو ہوا نریندر مودی کے ہوتے ہوئے ہم اس معاملے کی تحقیقات نہیں کرسکتے۔بی جے پی کے رہنما سوامی نے اْمید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے.بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی پہلے بھی مودی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں انہوں نے مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
