پاکستان نے بھارتی سول و ملٹری طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دی

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت اور واہگہ بارڈر بند جبکہ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر فوری طور پر عملدآمد شروع کردیا گیا ہے.فیصلے کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز اور بھارتی آپریٹرز کے لیز پر لیے گئے طیاروں پر بھی ہو گا سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حدود سے گزرنے کے لیے غیر ملکی طیاروں کو بھارتی رجسٹریشن نہ ہونے کی شرط لازمی ہوگی.ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا.واضح رہے کہ ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

Pakistan has closed its airspace for Indian civil and military aircraft

اپنا تبصرہ لکھیں