پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کی منظوری

وزارت خزانہ نے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی.پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کو قانونی وضاحت فراہم کرے گا اور صارفین کا تحفظ کرے گا۔وزیر خزانہ کے مطابق یہ قدم پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک مسابقتی کھلاڑی بننے کی جانب لے جائے گا۔اتھارٹی سے 25 ارب ڈالر سے زائد کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اتھارٹی کا مقصد فیٹف کے معیار کے مطابق معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل اثاثوں کو ذمہ داری سے اپنانا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی ڈیجیٹل ایکسچینجز، کسٹوڈینز، والٹس، اسٹیبل کوائنز اور ڈیفائی ایپلی کیشنز کو ریگولیٹ کرے گا۔ اتھارٹی قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو بھی فعال بنائے گی۔اتھارٹی سے 25 ارب ڈالر سے زائد کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Approval for establishment of Pakistan Digital Assets Authority

اپنا تبصرہ لکھیں