چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں میدان سج گیا، پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔پہلے اوور میں محمد شامی نے پانچ وائڈ گیندیں کروادیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جو پہلے ہوا وہ ماضی بن چکا، ہم آج اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں.بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بنگلہ دیش کے خلاف ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا، پاکستان کے خلاف ہرشعبے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔