پاکستان کی حمایت پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیے

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیے کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔ بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک حکم نامے میں کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کی وجہ قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو قرار دیا۔ جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی دہلی، ممبئی اور بنگلورو سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلا ئی گئی۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے.واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئی بھارتی سیاحتی ایجنسیوں کے مطابق ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کے بعد بھارتی شہریوں نے ان ممالک کے مشہور سیاحتی مقامات پر چھٹیاں منسوخ کرنا شروع کر دی ہیں۔

India suspends trade and educational ties with Turkey over Pakistan’s support

اپنا تبصرہ لکھیں