پاکستان کی قیادت عظیم ہے یہی حقیقت ہے. امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت عظیم ہے۔ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے یہی حقیقت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی۔ وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی لیڈر شپ کی تعریف کردی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے پر فخر ہے۔ دونوں ممالک سے کہا اگر گولیاں چلائیں گے تو تجارت بند ہو جائے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرے سمجھانے پر دونوں ممالک رک گئے دونوں کی نمائندگی بہت اچھی رہی پاکستان کی قیادت بہت مضبوط ہے انہوں نے جنگ روک دیا اور کریڈٹ مجھے دیا جارہا ہے میں کوئی کریڈٹ لینا نہیں چاہتا لیکن میرے علاوہ یہ کوئی کر نہیں سکتا تھا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کی بات ایک درجن بار دہراچکے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوسناک ہے۔صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان بھی پاک بھارت کی طرح جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کیا۔

Pakistan’s leadership is great, that’s the truth. US President

اپنا تبصرہ لکھیں