پاکستان کے آسمان پر آج بروز اتوار 7 ستمبر کی رات دلکش چاند گرہن کا نظارہ ہوگا۔اسپارکو کے مطابق سات اورآٹھ ستمبر کی درمیانی رات چاند کومکمل گرہن ہوگا رواں سال پہلی باربلڈ مون کا نظارہ ہوسکے گابلڈمون کا نظارہ 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن ہوگا.خلائی ادارے کے مطابق پاکستان میں 7 ستمبر کو دلکش چاند گرہن کا نظارہ ہوگا چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 11:57 منٹ پر عروج پر پہنچے گا جبکہ چاند گرہن رات ایک بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔اتوار کا یہ چاند گرہن بلڈ مون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ اس دوران چاند کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے جب سورج، زمین اور چاند ایک دوسرے کے بالکل سامنے آ جاتے ہیں تو زمین کا سایہ اپنے قمری سیارے پر پڑنے سے وہ گہرا اور عجیب سرخ دکھائی دیتا ہے، جو صدیوں سے انسانوں کو حیران کرتا آیا ہے۔
