پاکستان کے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی نئے پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی حصہ لیں گے۔ کارڈینل جوزف کاؤٹس سمیت دنیا بھر سے 135 کارڈینلز ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کریں گے۔رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی سے ہے جو کارڈینل کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے آرچ بشپ آف کراچی تھے۔نئے پوپ کے انتخاب کے لیے 80 سال سے کم عمر کارڈینلز ویٹیکن میں جمع ہوتے ہیں، کارڈینلز کے اس اجتماع کو کونکلیو کہا جاتا ہے۔پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل ہونے تک ووٹنگ جاری رہتی ہے ہر ووٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کو خاص کیمیکلز کے ساتھ جلادیا جاتا جس سے سیاہ یا سفید دھواں نکلتا ہے جو سینٹ پیٹرز اسکوائر سے دیکھا جاسکتا ہے۔چمنی سے نکلنے والا کالا دھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ ہوتا ہے۔کارڈینل جوزف نے کہا ہے کہ پوپ فرانس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا پوپ فرانسس کا پھیپھڑوں کا مرض بہت پرانا تھا مگر وہ چلتے رہے ایسٹر پر بھی پیغام دیا۔

Pakistan’s Cardinal Joseph Coutts will also participate in the election of the new Pope

اپنا تبصرہ لکھیں