پاک افغان سرحد پر پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ آپریشن میں داعش کا اہم کارندہ گرفتار

پاکستان اور ترکیہ کے ایک مشترکہ خفیہ آپریشن میں داعش کا ایک اہم کارندہ پاک افغان سرحد سے گرفتار کر لیا گیا۔ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے بعد آئی ایس آئی کو اوزغور آلتون کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں داخل ہونے کے ارادے کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی جس کے بعد اوزغور آلتون کو گرفتار کرلیا گیا اور بعدازاں اسے مزید تفتیش کے لیے ترکیہ منتقل کردیا گیا۔اوزغور آلتون جو ابو یاسر الترکی کے کوڈ نام سے بھی جانا جاتا ہے کو انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک کامیاب آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔اوزغور آلتون کو داعش کا سب سے اہم ترک رکن قرار دیا گیا ہے جس نے اس تنظیم کے میڈیا اور لاجسٹکس نیٹ ورکس میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ترکیہ کی ایم آئی ٹی نے اوزغور آلتون کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی جس سے پتا چلا کہ وہ مبینہ طور پر یورپ اور وسطی ایشیا سے پاک-افغانستان ریجن میں داعش کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کو مربوط کر رہا تھا۔اس پر ترکیہ اور یورپ بھر میں کنسرٹ ہالز اور دیگر شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی سازشوں کی ہدایات دینے کا بھی الزام تھا۔

Key ISIS operative arrested in joint Pakistan-Turkey operation on Pak-Afghan border

اپنا تبصرہ لکھیں