امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے میری انتظامیہ 8 ماہ میں 8 جنگیں رکوا چکی ہے ایسا کبھی نہیں ہوا .میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے مسائل شروع ہوگئے ہیں مجھے لگتا ہےکہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرسکتا ہوں لیکن فی الحال مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور میں پاک افغان مسائل جلد حل کروں گا اور میں یہ اچھے طریقے سے کروں گا۔ ملائیشیا میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے موقع پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جیسے کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ یہ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میری انتظامیہ نے گذشتہ آٹھ ماہ میں ختم کروائی ہے، یہ اوسطاً ہر ماہ ایک جنگ بند کروانے کے برابر ہے۔ اب صرف ایک ہی باقی ہے.میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے جنگ شروع کر دی ہے لیکن میں بہت جلد یہ حل کروا دوں گا امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قیادت کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اچھے لوگ ہیں مجھے دونوں پر اعتماد ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم پاک افغان مسئلہ جلد حل کر لیں گے۔