پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا

افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا جب کہ بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 10 مئی 2025 کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں کیا گیا جو 6 اور 7 مئی 2025 کو شروع ہوئی جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی جس میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مسلح افواج بہادر پاکستانی قوم کی تہہ دل سے تعریف اور شکریہ ادا کرتی ہیں عوام کی غیر متزلزل اخلاقی طاقت، عزم ،تعاون اور دعائیں ہمارے ساتھ رہیں یہ حمایت درحقیقت پاکستان کی مسلح افواج کے لیے سب سے زیادہ طاقتور قوت تھی ہم خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے مقروض ہیں نوجوان ملک کے سائبر اور انفارمیشن وارئرز کے طور پر صف اول کے سپاہی بنے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کے لواحقین اور خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جب کہ زخمی ہم وطنوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے مقامی اور مخصوص نوعیت کی ٹیکنالوجیز تیار کیں جو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر وطن کےدفاع میں متحد ہوکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا

Pakistan Army announces completion of Operation Banyan Marsus

اپنا تبصرہ لکھیں