پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کے کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے.ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا گرایا گیا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے جوپاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔جبکہ دوسرا ایک بھارتی کواڈ کاپٹربھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں بھی گرایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈکاپٹر مار گرایا پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے۔ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہے تھے.دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر مار گرانا پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے پاک فوج ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
