پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت پر اعتراض‌کرنے پر اختیار ولی کو بھی عہدہ مل گیا

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا۔وزیر اعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح‌رہے کہ اختیار ولی نے پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر کھل کر تحفظات کا اظہار کیا تھا .ان کے تحفظات پر وزیراعظم نے انہیں ملاقات کے لئے بلایا تھا ذرائع کے مطابق ملاقات میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے پر وزیراعظم کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اختیار ولی کا کہنا تھا کہ مجھے کابینہ میں شامل کرنا نہ کرنا الگ بات تھی لیکن جس امیدوار کو شکست دےکر میں ایوان میں آیا ہوں اس شخص کو کابینہ میں شامل کرنا قابل قبول نہیں ہونا چاہیے تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی ہے۔اختیار ولی خان کوآرڈینیٹراطلاعات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

Ikhtiaz Wali also got the post after objecting to Pervez Khattak’s inclusion in the cabinet.

اپنا تبصرہ لکھیں