پشاور، خیبرپختونخوامیں گزشتہ پولیو مہم کے دوران 18ہزار572 والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری نکلے ،پولیو مہم کے دوران سب سے زیادہ انکاری والدین کی تعداد پشاور میں سامنے آئی ہے، پشاورمیں 8ہزار672والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکارکردیا
دوسرے نمبر پر بنوں میں 4905 والدین نے بچوں کو قطرے نہیں پلائے، وزیرستان میں 816،وزیرستان لوئرمیں 253 اور کرک میں 233 بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے
کوہاٹ میں 514،مردان میں 944،صوابی میں 844 بچوں کے والدین نے انکارکیا، چارسدہ میں 398،خیبر میں 273،نوشہرہ میں 383 بچوں کے والدین نے قطرے نہیں پلائے
18ہزار572بچے گھروں میں عدم موجودگی کے نتیجے میں پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہے، مہم کے دوران 64 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کاہدف رکھاگیاتھا