پنجاب رینجرز نے بھارتی بی ایس ایف اہلکار کو حراست میں لے لیا

پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ غیر ارادی طور پر پیش آیا اور بھارتی حکام پاکستان سے اہلکار کی جلد واپسی کے لیے رابطے میں ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 182 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ سرحد کے قریب کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھا وہ آرام کرنے کے لیے سایہ دار جگہ کی طرف بڑھا اور غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔پاکستانی حکام کی جانب سے فی الحال واقعے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق اہلکار کی شناخت اور نیت کی تصدیق کے بعد معاملے کو دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ یا سفارتی چینلز کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

Punjab Rangers arrest Indian BSF officer

اپنا تبصرہ لکھیں