پنجاب میں سیلاب سے 46 اموات. 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں. پی ڈی ایم اے

ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار کے قریب بستیاں ڈوب گئی ہیں 15 لاکھ کے قریب افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ریلیف کیمپس میں 25 سے 30 ہزار لوگ موجود ہیں۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانےکی بجائے واپس آرہا ہے جب تک چناب میں پانی کم نہیں ہوگا اس وقت تک راوی کاپانی چناب میں شامل نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جھنگ پہنچنے پر چناب کا پانی مزید پریشانی کا سبب بنے گا۔دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب ہے بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 130 کیوسک ہے۔دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 580 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 580 کیوسک ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد اور اخراج 85 ہزار 980 کیوسک ہےدوسری جانب جب خانیوال کے قریب دریائے راوی اور چناب کے پانیوں کا سنگم ملتان اور مظفرگڑھ کے اضلاع کے لیے خطرہ بننے لگا یہ دوہرا خطرہ‘ پچھلے ہفتے کنٹرولڈ شگاف ڈالنے کے باوجود برقرار ہے.حکام نے اگلے 12 گھنٹے انتہائی نازک قرار دیے ہیں، کیونکہ خانیوال کے قریب راوی اور چناب کے سنگم کے بعد کٹائی کے مقامات پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

پنجاب میں سیلاب سے 46 اموات. 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں. پی ڈی ایم اے

اپنا تبصرہ لکھیں