پنجاب میں گھروں میں شیر رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں. 13 شیر برآمد 5 افراد گرفتار

پنجاب بھرمیں غیر قانونی طور پر گھروں میں شیر رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا صوبہ بھر میں 22 مقامات کی انسپیکشن کے دوران 13 شیر تحویل میں لے لیے گئے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کے مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔محکمہ وائلڈلائف کی کارروائی میں لاہور سے 4 شیر بازیاب کرائے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ایک احاطہ بھی سیل کیا گیا ہے 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالہ سے 4 شیر برآمد کرکے ایک مقدمہ درج کیا جارہا ہے فیصل آباد سے 2 شیر تحویل میں لیے گئے ایک احاطہ سیل کیا گیا ایک مقدمہ زیرِ تکمیل ہے۔ملتان سے اب تک 3 شیر برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا 2 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

Action against those keeping tigers in homes in Punjab. 13 tigers recovered, 5 people arrested

اپنا تبصرہ لکھیں