پوپ فرانسس کا ایسٹر سنڈے پر پیغام میں ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے .غیر ملکی میڈیا کے مطابق 88 سالہ پوپ نے ڈاکٹروں کے حکم پر اپنے کام کے بوجھ کو محدود کرتے ہوئے ایسٹر کے موقع پر ویٹی کن کی دعائیہ تقریب کی صدارت نہیں کی بلکہ تقریب کے اختتام پر سال میں 2 مرتبہ ہونے والی شہر اور دنیا کے لیے کے نام سے ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔نمونیا کے باعث 5 ہفتوں تک ہسپتال میں رہنے سے قبل پوپ فرانسس غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم پر تنقید کرتے رہے ہیں اور فلسطینی علاقے میں انسانی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام اسرائیلی عوام اور فلسطینی عوام کے مصائب کے ساتھ اپنی قربت کا اظہارکرتے ہیں وہ متحارب فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان کریں یرغمالیوں کو رہا کریں اور بھوکے لوگوں کی مدد کے لیے آئیں جو امن کے مستقبل کے خواہاں ہیں.ایسٹر کے پیغام میں پوپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ڈرامائی اور افسوسناک ہے۔انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ باقی قیدیوں کو رہا کرے۔

Pope Francis once again calls for immediate ceasefire in Gaza in Easter Sunday message

اپنا تبصرہ لکھیں