پوپ فرانسس کو اتوار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا

رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ڈیڑھ ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ پوپ فرانسس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں میں سے ایک نے کہا ہے کہ انہیں اتوار کواسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا اور انہیں ویٹیکن میں دو ماہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ نے اتوار کو 5 ہفتوں میں پہلی مرتبہ روم کے جیمیلی اسپتال میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے نمودار ہوکر دعائیں دیں گے جہاں وہ ڈبل نمونیا کے باعث زیرعلاج ہیں.پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کے شدید انفیکشن کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا.ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ اس اتوار کو عبادت نہیں کرپائیں گے کیونکہ وہ ابھی نمونیا سے صحت یاب ہورہے ہیں تاہم وہ سلام کرنے کے لیے کھڑکی پرآئیں گے۔پوپ فرانسس کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کا خطرہ رہتا ہے کیونکہ انہیں جوانی میں نمونیا ہوا تھا اور ان کے ایک پھیپھڑے کا کچھ حصہ نکال دیا گیا تھا۔پوپ کی طبی حالت کے بارے میں ویٹیکن نے بتایا تھا کہ فرانسس سانس لینے میں مدد کے لیے ہائی فلو آکسیجن کا استعمال کم کر رہے ہیں۔تاہم، ایک سینئر کارڈینل نے بتایا کہ اسپتال میں قیام کے دوران آکسیجن استعمال کرنے کے بعد پوپ کو دوبارہ بولنے کے قابل ہونے میں وقت لگ سکتا ہے

Pope Francis to be discharged from hospital today

اپنا تبصرہ لکھیں